مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن ملتان پہنچ گئے

January 21, 2021

مسقط سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز کے ذریعہ 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان پہنچا دیا گیا۔

ملتان میں پاکستان ایئرلائن کی پرواز پی کے 172 کے ذریعہ مسقط سے 14 غیر قانونی تارکین وطن کو ملتان ائیر پورٹ پہنچا یا گیا ۔

ٔڈی پورٹ کیے گئے تمام افراد کو ایف آئی اے سرکل آفس منتقل کر دیا گیا۔

واضحرہے کہ تمام افراد مسقط میں غیر قانونی طور پر ٹھہرے ہوئے تھے۔