چین سے 31 جنوری تک کورونا ویکسین پاکستان آجائے گی، وزیر خارجہ

January 21, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین سے 31 جنوری تک کورونا وائرس کی ویکسین پاکستان آجائے گی۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ اور فروری تک 11 لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی ویکسین کے پاکستان میں ٹرائلز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ چین نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔