بھارت: کورونا ویکسین بنانے والی فارمیسی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

January 21, 2021

بھارت کے شہر پونے میں کورونا ویکسین بنانے والی دواساز فیکٹری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ فیکٹری کی ایک عمارت کے اندر لگی ہے جس سے فیکٹری کا ایک پروڈکشن پلانٹ متاثر ہوا۔

تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ سے ویکسین پروڈکشن متاثر نہیں ہوئی۔

درجنوں فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔