چوری کے لئے کورونا کٹ کا استعمال

January 22, 2021

ڈاکٹرز اور طبی سہولیات دینے والے افراد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پی پی ای کٹ استعمال کرتے ہیں لیکن اب جرائم پیشہ افراد نے اسے چوری اور ڈکیتی کے لئے بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔

بھارت کے شہر دہلی میں سونے کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے شخص نے پی پی ای کٹ پہن کر واردات کی۔ پولیس نے 25 کلو سونا چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی مالیت 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی گئی ہے۔ ملزم برابر والی بلڈنگ سے کود کر جیولری کے شوروم میں گھسا۔ واردات کے وقت 5 مسلح سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم وہ واردات سے لاعلم رہے۔

پولیس نے واردات کے حوالے سے بتایا کہ ملزم ساڑھے5 گھنٹے تک شوروم میں موجود رہا اور واردات کے بعد سونا رکشے میںلے کر فرار ہوا۔ ملزم قریب ہی واقع الیکٹرونکس کی دکان میں ملازمت کرتاہے۔