ایکنک نے 252 ارب روپے مالیت کے 9 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

January 22, 2021

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 252ارب روپے مالیت کے 9بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔گوادر،رتوڈیرو سڑک،گریٹرکراچی واٹرسپلائی سکیم ،بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر پیکج چار (23 ڈیم) یسے اہم منصوبے شامل ہیں، منظور شدہ پراجیکٹس میں گوادر۔رتوڈیرو سڑک منصوبہ، انٹرنیشنل سکالرشپ فیزون برائے ماسٹر وپی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعہ ایڈوانسڈسکلزڈولپمنٹ، گریٹرکراچی واٹرسپلائی سکیم (K-IV) 260 ایم جی ڈی فیز ون، بلوچستان میں 100 ڈیموں کی تعمیر پیکج چار (23 ڈیم)اور سی پیک روٹ کے ساتھ پاک چائنا آپٹیکل فائبرکیبل پراجیکٹ فیزٹو برائے سرحدپار نیٹ ورک (خنجراب تا کراچی) جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا گوادر۔رتوڈیرو سڑک کی تعمیر پر38.026 ارب لاگت آئیگی،انٹرنیشنل سکالرشپ فیزون برائے ماسٹر وپی ایچ ڈی پروگرام کے ذریعہ ایڈوانسڈسکلزڈولپمنٹ کی سمری پیش کی گئی۔ منصوبہ پر13.361 ارب روپے لاگت آئیگی گریٹرکراچی واٹرسپلائی سکیم (K-IV) 260 ایم جی ڈی فیز ون کی سمری پیش کی گئی، اس منصوبہ پر25.551 ارب روپے کی لاگت آیئگی اوریہ چارسال میں مکمل ہوگا، سالڈویسٹ ایمرجنسی اینڈایفی شینسی پراجیکٹ (سویپ) منصوبہ پر16.800 ارب روپے لاگت آئیگی جس میں عالمی بینک کی 16 ارب روپے کی معاونت شامل ہے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، منصوبہ پر18.910 ارب روپے کی لاگت آئیگی۔