گھروں میں لاکھوں کی چوریاں،متعدد شہریوں سے موبائل چھین لئے گئے

January 22, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،نقب زنی، چوری اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقہ امرپورہ میں مظہرایزی لوڈپرتین مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پردکان داراورایک گاہک سے تین موبائل اور26ہزارروپے چھین کرفرار ہو گئے،امرپورہ میں احسن جاوید سے 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،قاسم نے بتایاکہ امرپورہ سے گزر رہا تھا کہ 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر اس کا موٹرسائیکل اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو محمد شکیل نے بتایا کہ جاپان میں بسلسلہ روزگارمقیم ہوں آج کلپاکستان آیا ہوں شام کی نماز پڑھ کر بدرکالونی میں اپنے گھرواپس آیا تو 3نامعلوم مسلح ملزمان اندر آگئے جو اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ روپے ، سونے کی چین و بالیاں ، جاپانی ین ، کرایہ دار فاروق احمد سے 60ہزار روپے اور راشد عباس سے 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو طلحہ مرتضیٰ نے بتایا کہ کمرشل مارکیٹ میں گھر کے باہر کھڑا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موبائل اور 500 روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو نسیم اللہ نے بتایا کہ 2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار میری گاڑی روک کر اسلحہ کی نوک پر موبائل اور7ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ریس کورس کو فیصل محمود نے بتایا کہ 2نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوارمیرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدرواہ کو سردار حاشرخان نے بتایا کہ 5 نامعلوم مسلح ملزمان میرے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پرمیرے ملازمین سے 31ہزارروپے اور کمروں میں سے 250 ڈالر،طلائی زیورات، کپڑے اور پرفیومز وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کوفیصل ابراہیم خان نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو شیخ محمد زبیر نے بتایاکہ حیدری چوک کے پاس کھڑا تھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو عبداللہ نذیر نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سادات افضل اعوان نے بتایا کہنامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکو طیب محمودنے بتایا کہ میرا موبائل فون دوران خریداری کو ئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔تھانہ صادق آبادکو حماد نے بتایاکہ میرا موبائل فون دوران سفر کسی نےچوری کرلیا ۔تھانہ کینٹ کو فیض اللہ خان نے بتایا کہ 3نامعلوم ملزموں نے مجھے گاڑی میں بٹھا کر میری جیب سے ایک لاکھ 70ہزارروپے چوری کر لئے۔تھانہ نصیرآبادکو محمد شہزاد نے بتایا کہ کسی نامعلوم چور نے میری پائپ فیکٹری سے سریا مالیتی80ہزارروپے چوری کر لیا۔تھانہ نصیرآبادکو شاہد عمران نے بتایاکہ میرے باڑے میں سے کسی نے گائے چوری کر لی۔تھانہ آراے بازارکو حمیرا کرن نے بتایا کہ دوران سفر گاڑی میں سے کسی نامعلوم ملزم نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو شبنم نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے اور لیب ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ریس کورس کو قاسم رضا نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 75ہزارروپے، سونا مالیتی5لاکھ روپے ، ایل ای ڈی اور یوپی ایس چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو سید معراج حیدر نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار میری جیب سے میرا موبائل چوری کر کےفرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو اسامہ شبیر نے بتایا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو مفتی محمد اویس خطیب مسجد ابوسفیان مسجد نے بتایاکہ نامعلوم چور مسجد میں سے وائرنگ تار مالیتی 80ہزار روپے اور الیکٹرک ہیٹرمالیتی5ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو جاوید اختر نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے اورطلائی زیورات مالیتی4لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو نعیم اختر مغل نے بتایا کہ اس کاملازم عرفان اسلام بیکری کے کاؤنٹر سے 58ہزارروپے چوری کر کے فرارہوگیا۔تھانہ مری کو سہراب نے بتایاکہ نامعلوم چورمیرے گھرکے تالے توڑکر 23لاکھ 70ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔