یو ای ٹی کے 167ملازمین میں ٹائم اسکیل پروموشن لیٹرزتقسیم

January 22, 2021

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں ملازمین کو ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن دے دی گئی۔تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسرڈاکٹر سید منصور سرور نے رجسٹرار محمد آصف کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور167ملازمین میں پروموشن اور ہائرا سکیل کے لئے لیٹرزتقسیم کئے ۔