سیکورٹی خدشات،سول سیکرٹریٹ میں پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند

January 22, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) حکومت بلوچستان نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ میں یکم فروری سے بغیر اسٹیکر کے اور پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور وزراء کے پرائیویٹ سیکرٹریز کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی بناء پر سول سیکرٹریٹ میں افسران اور ملازمین کے آر ایف آئی ڈی شناختی کارڈ اور گاڑیوں کے انٹری اسٹیکر کے بغیر انہیں 31جنوری کے بعد داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی ڈی کارڈز اور اسٹیکر کے فارم تین روز میں جمع کروائے جائیں تاکہ اسٹیکر اور کارڈ بنائے جا سکیں۔