چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغان بچہ لواحقین کے سپرد کر دیا

January 22, 2021

لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے افغان بچہ لواحقین کے سپرد کر دیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق 14 سال کا سمسور خان جلال آباد افغانستان سے بھاگ کر لاہور پہنچا تھا اور ہم نے بچے کو داتا دربار لاہور سے ریسکیو کیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کاکہنا ہے کہ فیملی ٹریسنگ یونٹ نے اس بچے کی فیملی کو افغانستان میں ٹریس کیا،ڈیڑھ سال کے بعد بچے کے لواحقین افغانستان سے پاکستان پہنچے جس کے بعد بچہ ان کے سپرد کیا گیا ہے۔