ایشیا بحرالکاہل خطے میں 35کروڑ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا

January 23, 2021

جنیوا ( نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی 4 ذیلی تنظیموں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا بحرالکاہل خطے میں 35کروڑ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب کہ کورونا وبا کی وجہ سے 1.9 ارب افراد تندرست غذا کا بندوبست نہیں کر پا رہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے 14کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے زیادہ تناسب جنوبی ایشیائی ممالک کے شہریوں کا ہے۔