کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملے کو منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آنے کی اجازت

January 23, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملے کو منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے گا، تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹرایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایڈوائزری کے مطابق برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آسکے گا۔پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہوگا۔