مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہوگا: مدثر نذر

January 23, 2021

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہوگا،

مدثر نذر نے کہا کہ کسی پر اعتماد کیا ہے تو اس کو پورا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ ہوا ہے پہلے ہٹانا ناانصافی ہوگی۔

مدثر نذر کے مطابق کوچ پلان لے کر آتا ہے جس کے لیے اسے پورا ٹائم دینا چاہیے۔