کراچی،30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل

January 23, 2021


سندھ حکومت نے کراچی میں تھانوں کی حدود میں تبدیلی کر دی، 30 پولیس اسٹیشن کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے۔

کراچی میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیس کا نیا ضلع قائم ہونے کے بعد تقریبا 30 تھانوں کی حدود میں ردوبدل کی گئی ہے، نئی تبدیلی کے مطابق اسکیم 33، قیوم آباد کیماڑی، ملیر، کورنگی، ویسٹ سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں کی حددو میں ردوبدل کی گئی ہے جس میں پارسی کالونی کو محمودآباد تھانے سے نکال کرڈیفنس تھانے میں شامل کردیا گیا۔

قیوم آباد کو تھانہ کورنگی سے نکال کر ڈیفنس تھانے میں شامل کیا گیا، سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا کو تھانہ گلشن معمار سے نکال کر سائٹ تھانے کی حدود میں شامل کردیا گیا، گلشن سکندر آباد کو تھانہ جیکسن سے نکال کر بوٹ بیسن جبکہ ڈرگ روڈ، پی اے ایف میوزم اور مہران بیس کو تھانہ شاہ فیصل کالونی میں شامل کردیا گیا ہے۔