امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ انتقال کرگئے

January 23, 2021


امریکا کے معروف ٹی وی اینکر پرسن لیری کنگ 87 برس کی عمر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ اینکر پرسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیری کنگ پہلے سے پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔