کراچی میں اتوار کو درجہ حرارت 10 ڈگری تک جانے کا امکان

January 23, 2021

کراچی میں اتوار کو موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان جبکہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کل کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

شمال اور شمال مشرق سے ہوائیں چلنے جبکہ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 30 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔