ڈی جی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

January 23, 2021

ڈیرہ غازی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون سے 10 تولے سونا لیا اور اُس کی بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم سونا لینے کے بعد اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، جس پر خاتون اُس سے سونا واپس لینے کے لیے ملتان سے ڈیرہ غازی خان گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے جب ملزم سے سونا طلب کیا تو اُس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔