تربت ‘سیکورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی

January 24, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سنگانی سرتربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا دستی بم سے حملے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق تربت شہرسنگانی سر میں قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پراہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردچیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے بم پھٹنے سے دو اہلکار قسمت اللہ اور شریف اللہ زخمی ہو گئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں ہسپتال پہنچایا جبکہ شہر بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر کے چیکنگ سخت کر دی گئی۔