مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب، مردم شماری کے نوٹیفکیشن کا اجرا متوقع

January 24, 2021

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا ء شریک ہوں گے، اجلاس میں مردم شمار کے نتائج کے اجراء سمیت کئی اہم امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ 18 ویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کے معاملات پر غور ہوگا۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔