فیصل آباد: برتن ٹوٹنے پر مالکان کا ملازمہ بچی پر تشدد

January 25, 2021

فیصل آباد کی پیپلز کالونی نمبر 2 میں برتن ٹوٹنے پر 13 سالہ ملازمہ پر مالکان کی جانب سے تشدد کیا گیا۔

مالکان نے کم سن گھریلو ملازمہ کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔