بھارت میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی افادیت کے حوالے سے خدشات

January 25, 2021

نئی دہلی (اے ایف پی/جنگ نیوز )بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف 1اعشاریہ 3ارب افراد کو بیماری سے بچاؤ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی رفتار ہیلتھ ورکروں کے ویکسین کی افادیت کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کے باعث سست ہو رہی ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں برس 16 جنوری کو اس مہم کا افتتاح کیا تھا جس میں پہلے مرحلے کے دوران 30 ملین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکروں کو یہ ویکسین لگائی جانی تھی تاہم بھارتی وزارتِ صحت کے ایک ہفتےکے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک دن میں اوسطاً صرف ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔