انسپکشن نظام سےصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا:وزیر صنعت

January 25, 2021

لاہور(اکنامک رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صوبہ میں کارخانوں کی انسپکشن کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے-یہ ڈیجٹل نظام مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب عملی قدم ہے اور اس نئے نظام سے پنجاب کے صنعتی کلچر میں تبدیلی آئیگی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا -انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں -پنجاب صنعتی، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے- صوبہ میں بڑھتی ہوئی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی -وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کی بہتر معاشی ترجیحات سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے- صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار اپوزیشن تیزرفتار صنعتی ترقی سے خوفزدہ ہے -