ورزش کرنیوالے افراد کیلئے کیلشیم، وٹامن ڈی لازمی قرار

January 25, 2021

کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے، خصوصاً ورزش کرنے والے افراد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اضافی وٹامن ڈی اور کیلشیم اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عمر کے دوران ہڈیوں سے کیلشیم نکلنے لگتا ہے جس کا استعمال نہایت ضروری ہے جبکہ وٹامن ڈی بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے لازمی ہے، اچھی غذا کا استعمال ہر انسان کے لیے بنیادی ضرورت ہے مگر جو افراد روزانہ ورزش کر کے اپنا اضافی کیلشیم سرف کر دیتے ہیں اُن کے لیے کیلشیم اور وٹامن ڈی کی بھرپور مقدار کا استعمال اہم ہے۔

ماہرین کے مطابق ورزش پتلے دبلے یا موٹاپے کے شکار افراد دونوں کے لیے ہی اہم اور صحت مند عمل ہے، ورزش ہڈیوں کو کمزور ہونے سے روکتی مگر ساتھ میں کیلشیم کا بھی ضیاع ہوتا ہے، کیلشیم اور وٹامن ڈی دو ضروری اجزا ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط اور توانا بناتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔

کیلشیم ہے کیا ؟

کیلشیم ایک بنیادی منرل کا نام ہے، جسم میں زیادہ تر کیلشیم دانتوں اور ہڈیوں میں پایا جاتا ہے، خون میں بھی کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ جسم کے لیے بہت ضروری کام انجام دیتا ہے۔

ہڈیاں بینک کا کام کرتی ہیں، جتنا کیلشیم کھایا جاتا ہے وہ بون بینک میں جمع ہو جاتا یے، ہڈیوں کا بینک خون کو اتنا کیلشیم فراہم کرتا یے جتنا اس کی سطح کو معمول پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیلشیم کی مناسب مقدار نہیں لیں گے تو تو ہڈیوں سے کیلشیم خالی جائے گا۔

وٹامن ڈی کیوں کھانا چاہیے ؟

کیلشیم کی ہی طرح وٹامن ڈی بھی ہڈیوں کے لیے مفید وٹامن ہے جو ہڈیوں کو مضبوط اور پائیدار بناتا ہے، وٹامن ڈی کو ’سن شائین‘ وٹامن بھی کہتے ہیں، وٹامن ڈی کو سپلیمںنٹس سے ہٹ کر سورج کی شعاؤں کی مدد سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سورج کے نیچے دس سے پندرہ منٹ کھڑے ہونے سے جسم کی ضرورت کے مطابق وٹامن ڈی حاصل ہو جاتا ہے جبکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وٹا من ڈی خوراک اور اضافی ادویات سے حاصل کیا جائے۔

ماہرین کی جانب سے کیلشیم اور وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے تجویز کردہ خوراک مندرجہ ذیل ہے:

سوپ یادلیہ بناتے وقت پانی کی بجائے دودھ کا استعمال کیجیے۔

دھی، پھل اور دودھ سے’اسموتھی‘ بنائیں اور روزانہ پئیں۔

چاکلیٹ یا اسٹرا بیری والادودھ پیئں

اضافی کیلشیم دودھ میں ملا کر پئیں۔

تازہ پھل کو دہی اور کچی سبزیوں کو پنیر کریم میں ڈپو کر کھائیں۔

میٹھے یا اسنیک کی بجائے دیی یا پڈنگ کا استعمال کریں۔

کیلشیم سے بھرے اسنیک کھائیں جیسے کہ پنیر کے ،دہی، سیریل، اور بادام

ہلکے نمک والے پکے ہوئے سویا بین کھائیں۔

سوپ اور شوربے میں پنیر ملا کر پئیں۔