آسٹریلین اوپن کا آغاز 8فروری سے ہوگا

January 25, 2021

آسٹریلین اوپن کےلئے دنیائے ٹینس کے نامور اسٹار میلبرن پہنچ گئے، ایونٹ کا آغاز 8فروری سے ہوگا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ ہوٹل میں قرنطینہ کی مدت پوری کر رہے ہیں، اسی دوران وہ سڑک پر ٹینس کھیلتے بچوں کو بالکنی سے دیکھ کر انجوائے بھی کر رہے ہیں ۔

نواک جوکووچ نے سٹرک پر کھیلنے والے بچوں کے کھیل کو سراہا، انہیں داد بھی دی بچے جوکوچ کو سامنے دیکھ کر بے انتہا خوش ہوئے۔