وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال

January 25, 2021


وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

مذکورہ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری ملاقات ہے۔