سعودی خاتون نے پینسل کی نوک پر ’کنگڈم ٹاور‘ بنا ڈالا

January 27, 2021

سعودی خاتون اروی المشوح نے پینسل کی نوک پر کنگدم ٹاور بنادیا۔

سعودی خاتون نے سوئی اور کٹر کی مدد سے پینسل کی نوک پر کنگڈم ٹاور بنا ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی خاتون اروی المشوح نے کہا کہ ’ایسے ہی فارغ بیٹھی تھی تو وقت گزاری کے لیے خیال آیا کہ پینسل کی نوک پر کنگدم ٹاور بنایا جائے۔

ٹوئٹر صارفین نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت گزاری کا کام نہیں بلکہ فن ہے۔