38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے پر آمادہ، 49 فیصد کا انکار

January 28, 2021

کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیاب ہونے پر 38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ ہیںتاہم 49 فیصد نے انکار کردیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق 31 فیصد افراد نے ملکی سطح پر تیار ویکسین کو پہلی ترجیح قرار دیا۔

19فیصد حکومت کی تجویز کردہ جبکہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتےہیں۔