کرینہ کپور کا پہلی برسی پر کوبی برائنٹ کو خراج تحسین

January 28, 2021

باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کی پہلی برسی کے موقع پر بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کرینہ کپور نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا کی تصویر لگائی جس پر دل کا نشان بنا ہوا ہے۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا کہ کوبی اور گیگی(گیانا) ہمیشہ دلوں میں رہیں گے۔


گزشتہ سال 26 جنوری کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا سمیت تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

5 بار نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیمپئن رہنے والے 41 سالہ کوبی برائنٹ 2016 میں ریٹائر ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی توجہ کاروبار اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر دی تھی اور وہاں بھی انہیں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

2018 میں کوبی برائنٹ کو ان کی شارٹ اینیمیٹڈ فلم ’ڈیئر باسکٹ بال‘ پر آسکر سے نوازا گیا تھا۔