چین پاکستان سے 100ڈالر ٹن زائد قیمت پر چینی خریدنے کو تیار

January 28, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) عوامی جمہوریہ چین نے مشکل وقت میں زرمبادلہ کی مشکلات دور کرنے کیلئے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ پاکستان اگر چاہے تو سالانہ 10لاکھ ٹن تک چینی اسے فروخت کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی جمہوریہ چین اپنے ہمسایہ دوست آزمودہ برادر ملک پاکستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں 100ڈالر فی ٹن زیادہ قیمت بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔