پاکستان میں انسانی حقوق کی معلومات کے پہلے پورٹل کا اجرا

January 28, 2021

اسلام آباد (خبر نگار) وزارت انسانی حقوق پاکستان میں انسانی حقوق کی معلومات کے پہلے پورٹل کا اجرا کر دیا گیا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ انسانی حقوق کی آگاہی کو فروغ دینے کیلئے شہریوں کو اہم معلومات تک رسائی ملے گی، پاکستان اور یورپی یونین کے اشتراک سے تیار کئے گئے اس پورٹل کو شہریوں ، وکلاء، اساتذہ ، محققین اور طالب علموں کے لئے انسانی حقوق کے جدید اور اہم علمی ذریعہ کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔