تہہ تک پہنچنا ہے کورونا کس طرح پھیلا، وائٹ ہاؤس

January 28, 2021

امریکا نے کورونا وائرس کی ابتداء کی ٹھوس، شفاف اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس Jen Psaki نے کہا کہ لازمی ہے کہ ہم اس بات کی تہہ تک پہنچیں کہ کورونا وائرس کس طرح ظاہر ہوا اور پوری دنیا میں پھیل گیا۔

انہوںنے کہا کہ حقائق جاننے کےلیے بائیڈن انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔