بختاور بھٹو کو کتنا حق مہر ملا؟

January 30, 2021

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولہ چاندی ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں 132 تولے چاندی دی گئی جس کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے ۔

تاہم اس حوالے سے دونوں خاندانوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

امیر ترین خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود بختاور بھٹو کو حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر لوگوں میں خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے نکاح کے موقع پر سنہری رنگ کا عروسی لباس پہنا، جسے کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا۔