• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 31 فلسطینی شہید

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی وزارت صحت  کے مطابق غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں31 فلسطینی شہید اور 73 زخمی ہوئے۔  

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں تباہ شدہ عمارتوں سے 15 فلسطینیوں کی لاشیں ملیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 18 مارچ کے بعد اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 780 فلسطینی شہید اور 7 ہزار 680 زخمی ہوئے، جبکہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 908 فلسطینی شہید اور1 لاکھ 19ہزار 721 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید