• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹیرنس برَنک المعروف سابو — فائل فوٹو
ٹیرنس برَنک المعروف سابو — فائل فوٹو

امریکا کے سابق ریسلنگ لیجنڈ ٹیرنس برَنک المعروف سابو 60 برس کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے ریسلنگ لیجنڈ سابو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کا کہنا ہے کہ یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ٹیرنس برَنک جنہیں دنیا سابو کے نام سے جانتی ہے، چل بسے ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں ریسلنگ سے ریٹائر ہونے والے معروف ریسلر سابو کا انتقال 11 مئی 2025 کو ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک ان کی موت کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید