نیب کو پرائیوٹ سیکٹرکی طرف نہیں آنا چاہیے، سلیم مانڈوی والا

January 30, 2021


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ میرے پاس نیب سے متعلق بہت شکایات آتی ہیں، نیب کو پرائیوٹ سیکٹرکی طرف نہیں آنا چاہیے،نیب کی مداخلت پرنہ کوئی خرید و فرخت کرے گا نہ پیسے بینک میں رکھے گا، زیرو ریٹنگ کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔

سلیم مانڈوی والا نے ایک بیان میں کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرمیں نیب کی مداخلت پرلوگ ٹریڈنگ اکاؤنٹ بندکردیں گے،بینکوں کے صدور بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں، اگر چھولے والے کا اکاؤنٹ ہے تو نیب کو کیا لینا دینا، میرا صرف یہ کہنا ہے نیب بزنس کے دائرہ کار سے نکل جائے، پرائیوٹ سیکٹر کو نوٹس پر چیئرمین نیب کو بتا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ کی بریفننگ کون عدالت کو دے گیا، بینک میں کھلنے والا کوئی اکاؤنٹ جعلی نہیں ہوتا، سسٹم کی خرابیاں ہیں انہیں درست کریں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک مہینے پہلے ترمیم لانا درست فیصلہ نہیں، ترامیم راتوں رات نہیں ہوتیں اس پر بحث ہوتی ہے۔