باکسر اسلم کی موت پر مشیر کھیل سندھ کا نوٹس

February 01, 2021

مشیر کھیل سندھ بنگل خان مہر کی جانب سے باکسر اسلم کی موت کے معاملے پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔

بنگل خان مہر کی جانب سے کراچی میں تمام تر غیر قانونی کھیل بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے غیر قانونی مقابلے کرانے والے منتظمین کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

بنگل خان مہر کا کہنا ہے کہ پشین کے باکسر کو کس تنظیم نے مدعو کیا تھا، کس کی اجازت سے غیر قانونی طور پر مقابلے ہو رہے ہیں، واقعہ ٹارگٹڈ مرڈر ہے یا حادثہ، انکوائری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی کے پویلین کلب میں باکسنگ مقابلے کے دوران حریف کھلاڑی کا پنچ لگنے سےباکسر محمد اسلم خان جاں بحق ہو گیا تھا۔

باکسر محمد اسلم خان کی میت آبائی شہر پشین بلوچستان روانہ کر دی گئی تھی جہاں اُن کے آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ہے۔