کراچی میں جلسہ عام، کنٹینرز سے عوامی مشکلات میں اضافہ

April 25, 2016

افضل ندیم ڈوگر....کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے جلسے کے بعد مزار قائد کے اطراف کی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز ابھی تک نہیں ہٹائے گئے جس کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا ہے اور ہفتے کے پہلے ورکنگ ڈے پر شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

نیو ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ پرکنٹینر کئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود جوںکے توںپڑے ہیں۔ ابھی تک نہ تو انتظامیہ نے اور نہ ہی جلسہ کرنے والوںنے ان کنٹینرز کو ہٹانے کا کوئی مناسب بندوبست کیا ہے۔

عام لوگوںکے ذہنوںمیںاس غفلت کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ جو لوگ عوام کی حالت سدھانے اور اسے راحت دینے کا دعویٰ کررہے ہیںانہیں پہلے اپنے اقدامات کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف پر بھی نظر ڈالنا ہوگی۔