مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر تیندوے کی تصاویر سامنے آگئیں

February 02, 2021

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ایک بار پھر تیندوے کی تصاویر سامنے آگئیں،اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے کیمروں نے نایاب نسل کے مادہ تیندوے کی عکس بندی کردی،شہزادی نامی مادہ تیندوہ کو ٹریل فور اور فائیو کے درمیان گزشتہ پانچ دنوں میں تین بار دیکھا گیا،28جنوری کو شہزادی نامی تیندوہ کو صبح چھ بجکر 23منٹ پر دیکھا گیا،29جنوری کو شہزادی نامی تیندوہ کو رات 8بجکر 27منٹ پر دیکھا گیا جبکہ31جنوری کو صبح پانچ بجکر 37منٹ پر بھی دیکھا گیا۔چیئرمین اسلام آباد وائلد لائف منیجمنٹ بورڈرانا سعید خان نے کہا کہ 2019 سے اب تک مارگلہ ہلز نینشل پارک میں 5 مختلف تیندووں کو دیکھا گیا، سیاح اندھیرے سے پہلے مارگلہ ہلز سے واپس آجایا کریں، رات کے اوقات میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جانے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر حفاظتی انتظامات کررہے ہیں، شہری بھی تعاون کریں، ٹریل فور کا گیٹ مغرب کے وقت بند کردیا جائے گا اور ٹریل6 کا گیٹ جلد لگا دیں گے۔