اسلام آباد ٹریفک حادثہ: کشمالہ طارق کے بیٹے نے عبوری ضمانت کروالی

February 02, 2021

سری نگر ہائی وے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے سری نگر ہائی وے کے سگنل پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقدمے میں نامزد کشمالہ طارق کے صاحبزادے اذلان خان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے اور پولیس کو ملزم کوگرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 16 فروری تک کےلیے منظور کی گئی ہے۔