جیکولین فرنینڈز، پریانکا چوپڑا کے پرانے گھر منتقل

February 05, 2021

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اس گھر میں منتقل ہوگئی ہیں جوکہ پہلے بالی ووڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کی ملکیت تھا۔جیکولین فرنینڈز اس سے قبل گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کرائے پر لیے گیئ گھر میں رہائش پذیر تھیں۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق جیکولین جس گھر میں منتقل ہوئی ہیں یہ وہی گھر ہے جہاں 2018 میں میں امریکی اداکار نک جونز سے شادی تک پریانکا رہائش پذیر تھیں، یہ گھر جس عمارت میں واقع ہے اسکا نام کرما یوگ ہے اور اسکی مالیت 7 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین حال ہی میں اس گھر میں منتقل ہوئی ہیں یہ کافی کشادہ ہے اور اسکا آؤٹ ڈور بالکونی کافی روشن ہے۔