میرا واحد مقصد سلمان خان سے شادی کرنا تھا، سومی علی

February 08, 2021

اب تک کنوارے رہنے والے سلمان خان کی ایک سابقہ گرل فرینڈ سامنے آگئی جس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

اس خاتون کا سومی علی ہے جو ایک پاکستانی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں، جنھوں نے بالی ووڈ میں ایک قلیل وقت گزارا جس میں انھوں سنجے دت، سیف علی خان اور سنیل شیٹھی جیسے اسٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے اب سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ آنے کا ان کا واحد مقصد لیجنڈری اداکار سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ 55 سالہ بالی ووڈ کے سلطان اب بھی کنوارے ہیں جبکہ ان کی شادی کا موضوع ہی اکثر خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد سابقہ بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے بھی سلمان خان سے شادی کے ارادے سے متعلق بتایا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سومی نے بتایا کہ انھوں نے اپنے والدین کو راضی کرلیا تھا کہ وہ بھارت چلیں، جبکہ انھیں فلموں میں کام کرنے کا شوق نہیں تھا۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے 1991 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی، میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں نے اسی لڑکے سے شادی کرنی ہے، میں کل ہی بھارت جاؤں گی۔

اس نے کہا کہ میرے والدین نے مجھے میرے کمرے میں دوبارہ دھکیل دیا، لیکن میں ان سے درخواست کرتی رہی کہ میں نے بھارت جانا ہے اور اس لڑکے سلمان خان سے شادی کرنی ہے۔

سومی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ مجھے ممبئی جانا ہے اپنے رشتہ داروں سے ملنا ہے، آگرا میں تاج مہل دیکھنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پیدا ہوئی، وہاں کچھ وقت گزارا اور پھر امریکی ریاستی فلوریڈا کے شہر میامی چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا سے واپسی پر اس نے کچھ وقت پاکستان میں گزارا اور پھر اس کے بعد وہ بھارت چلی گئی۔

سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فلم کیریئر کسی بھی طرح نہیں چل سکتا تھا، وہ ہر ڈائریکٹر کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھیں، وہ ریہرسل پر نہیں جاتی تھیں، انھیں ’بہت زیاہ امریکی‘ کہا جاتا تھا۔

سومی کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری میں فٹ نہیں ہورہی تھیں، نہ ہی ان کا فلمی کیریئر کو اپنانے کا ارادہ تھا، بس ان کا واحد مقصد سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ان کا ابتدا میں تو سلمان خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، لیکن جب سلمان خان کی والدہ سے میامی میں ملاقات ہوئی تو اس کے بعد سلمان خان کے ساتھ تقریباً 8 سال تک تعلق رہا۔

تاہم اپنے انٹرویو کے دوران سابقہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ آخر سلمان خان بھی ان سے شادی کرنے والے تھے یا نہیں۔