بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کردیا۔
کئی ماہ انتظار کے بعد گزشتہ روز بالی وڈ کے دبنگ خان نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان بھی دبنگ انداز میں کیا۔
سلمان خان فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش تھے۔انہوں نے سیٹ پر موجود انتظامیہ سمیت تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے فلم کی شوٹنگ تقریباً 7 ماہ بعد دوبارہ شروع کرائی تھی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں جیکی شروف اور رندیپ ہودا بھی شامل ہیں۔
کچھ دن قبل فلم کی مین کاسٹ میں شامل اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ اس ماہ کے آخر تک مکمل کی جانی تھی تاہم اسے شیڈول سے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا۔
سلمان خان کے مداحوں کو فلم کی صورت میں رادھے کی واپسی کا بےصبری سے انتظار ہے تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کوئی بھی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔