کراچی: گجر نالے پر تجاوزات آپریشن کا دوسرا روز

February 09, 2021


کراچی کے گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، پولیس کی بھاری نفری شفیق موڑ کے پاس گجر نالے پہنچ گئی۔

نفری میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ پولیس کے ہمراہ رینجرز اور ضلعی انتظامیہ بھی موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج شفیق موڑ سے کیفے پیالہ تک گجر نالے کے اطراف موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں گجر نالے کے دونوں اطراف موجود کچی تجاوزات گرائی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار اسٹرکچر گرائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ آپریشن مکمل ہونے میں 1 ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔