حیدر آباد میں PDM کا جلسہ، روٹ پلان جاری

February 09, 2021

حیدر آباد میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی سے حیدر آباد جانے والے ہیوی ٹریفک کا حیدر آباد میں داخلہ بند ہے، ہیوی ٹریفک کو جامشورو ٹول پلازہ سے سہون کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کو کوٹری کے راستے داخل کیا جا رہا ہے، مٹیاری سے ہیوی ٹریفک کا حیدر آباد کی طرف داخلہ بند ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مٹیاری سے کراچی جانے والی گاڑیوں کو قاضی احمد آمری پل سے گزارا جا رہا ہے۔