سرکاری ملازمین کا احتجاج: وزارتِ داخلہ میں مانیٹرنگ

February 10, 2021

سیکریٹری داخلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والے سرکاری ملازمین کے احتجاج ودھرنے کی لمحہ بہ لمحہ کی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔

سیکریٹری داخلہ نے وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے اسلام آبادکی صورتِ حال کی مانیٹرنگ کی۔

اس حوالے سے انتظامیہ کو وقتاً فوقتاً مختلف ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ وزیرِداخلہ شیخ رشید کو بھی پوری صورتِ حال سے آگاہ رکھا گیا۔


وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ملنے والی ہدایات بھی انتظامیہ کو کنٹرول روم سے دی جاتی رہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اہم مقامات کو براہِ راست وزارتِ داخلہ میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاتا رہا۔