دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئے رقم منظور

February 10, 2021

پشاور میں بھارتی اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کے معاملے پر سیکریٹری آرکیالوجی نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے لیے رقم کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

سکریٹری آرکیالوجی نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 685 روپے کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جلد گھروں کی خریداری کے لیے رقم ضلعی انتظامیہ کو فراہم کردی جائے گی، ضلعی انتظامیہ دونوں گھروں کے مالکان کو رقم ادا کرے گی۔