اسلام آباد: تنخواہ میں اضافے کیلئے عدالتی ملازمین کا بھی احتجاج

February 11, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازمین کے بعد جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے عدالتی ملازمین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کمپلیکس کے باہر آج احتجاج کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالتوں کے ملازمین بھی آج سراپا احتجاج بن گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہماری تنخواہوں کو دیگر عدالتوں کے برابر کیا جائے۔

عدالتی ملازمین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ہماری تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔