ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

February 11, 2021

ملک میں جمعرات کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہوکر 95 ہزار 850 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1 ڈالر اضافے سے 1842 ڈالر فی اونس ہے۔