پنجاب میں نویں جماعت فیل وزیر بیٹھے ہیں، ناراض رکن پی ٹی آئی خرم لغاری

February 11, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم سہیل لغاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں نویں جماعت فیل وزیر بیٹھے ہیں، کیا یہ پنجاب چلائیں گے؟۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم سہیل لغاری کا کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ چار سے پانچ ناراض ساتھی اور بھی ہیں۔

خرم سہیل لغاری نے کہا کہ میرے ساتھ باقی ساتھی بھی سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔