پیپلزپارٹی پارلیمانی بورڈ کا ورچوئل اجلاس، سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور

February 12, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا ورچوئل اجلاس منعقدہوا ۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فریال تالپور، یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نیر بخاری، فرحت اللہ بابر اور مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔