جی ڈی اے نے سینیٹ کیلئے سید صدر الدین راشدی کو اپنا متفقہ امیدوار نامزد کردیا

February 12, 2021

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) نے سینیٹ کے لیے سید صدر الدین شاہ راشدی کو اپنا متفقہ امیدوار نامزد کردیا ہے،اس بات کا فیصلہ حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارہ کی صدارت میں کنگری ہاؤس کراچی میں منعقدہ کور کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا۔